ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمی بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو کا معاملہ، سائبر کرائم ونگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

عظمی بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو کا معاملہ، سائبر کرائم ونگ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: Uzma Bukhari video case upd
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے کیس میں پیش رفت،ایف آئی سائبر کرائم ونگ نے ویڈیو کی جانچ کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر لیا۔

  ایف آئی اے حکام کا کہناتھا ہیڈ کوارٹر میں تین رکنی ٹیم ویڈیو کیس آئی پی ایڈریس سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی اس کا پتہ چلائے گی،آئی پی ایڈیریس ٹریس ہونے کے بعد تحقیقات کو آگےبڑھایا جائے گا۔

ایف آئی اے نے فلک جاوید کو بھی آج ایف آئی اے سائبر کرائم آفس طلب کر رکھا ہے، فلک جاوید کے گھر پر نوٹس کو گذشتہ روز چسپاں کیا گیا تھا، فلک جاوید تاحال ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں پیش نہ ہوئیں۔