جنیدریاض: موسلادھار بارش ، پاسپورٹ آفس برکت مارکیٹ کے باہر بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کے باعث پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں کو پانی سے گزر کر پاسپورٹ آفس جانا پڑ رہا ہے،واساکے اہم شاہراہوں سے پانی نکالنے کے دعوے دھرے رہ گئے ۔
تفصیلات کےمطابق موسلادھار بارش ہونے کے باعث برکت مارکیٹ پاسپورٹ آفس کے باہر پانی جمع ہوگیا،ہرسال کی طرح اس سال بھی پاسپورٹ آفس کے باہر دو،دو فٹ بارش پانی جمع ہوگیا،پاسپورٹ بنانے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے واساء انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نکاسی آب کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے فوری نوٹس لیں،پاسپورٹ بنانے کیلئے بارش کے پانی میں سے گزر کے جانے پر شہریوں نے واساء عملے کی کارکردگی پر شدید تنقید کی،اس موقع پر شہریوں نے حکومت سے نکاسی آب کے انتظامات کو بہتر بنانے کی اپیل کی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق برکت مارکیٹ کے دونوں اطرف بھی 3،3فٹ پانی جمع ہے،معاملات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں،گارڈن ٹاؤن میں بھی پانی ہی پانی ہے،واساکے اہم شاہراہوں سے پانی نکالنے کے دعوے دھرے رہ گئے ۔
لبرٹی سے برکت مارکیٹ آنے والی روڈ اور جناح ہسپتال سے گلبرگ آنے والی روڈ پر 3، 3 فٹ پانی جمع ہوگیا، روڈ کے دونوں اطراف پانی جمع ہونے سے شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔