لاہور ہائیکورٹ میں تعطیلات، چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 5 ججز نے مخصوص کیسز کی سماعت کی

1 Aug, 2024 | 02:50 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات جاری،پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت 5 ججز نے مقدمات کی سماعت کی ،جسٹس مزمل اختر شبیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ان کی عدالت میں سماعت کےلئے مقرر کئے ری شیڈول کردئیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق   لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی عدالتی چھٹیوں اور بارش کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء اور سائلین کی تعداد انتہائی کم رہی ، عدالتی چھٹیوں کے باعث مخصوص کیٹیگری کے کیسز کی سماعت ہوئی ،پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم ، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس سید شہباز علی رضوی ، جسٹس انوارِ الحق پنوں اور جسٹس انوار حسین بھی پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس انوارِ الحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بھی سماعت کی، عدالتی چھٹیوں کے باعث صرف درخواست ضمانتوں ، حبس بے جا ، حکم امتناعی ، اندراج مقدمات سمیت دیگر مخصوص کیٹیگری کیسز کی سماعت ہوئی۔

مزیدخبریں