موسلادھار بارش، پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کردیا

1 Aug, 2024 | 02:44 PM

علی رامے: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلادھار بارش سے گرمی کا روز ٹوٹ گیا، نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ ترجمان موٹروے نے شہریوں کو غیرضرور سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، اب   پی ڈی ایم اے نے بھی شہریوں کو  بارشوں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مون سون بارشیں کا سلسلہ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوچکا ہے، صورت حال کے پیش نظرپی ڈی ایم اے پنجاب نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،سرکاری و نجی دفاتر ورک فرام ہوم کو ترجیح دیں،خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ایمرجنسی کی صورت میں چھتری اور رین کوٹ لازمی اپنے ساتھ رکھیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ سپیل 6 اگست تک جاری رہے گا،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےصوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

مزیدخبریں