ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو کررہ گیا، بارش کے باعث لیسکو کے 410 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو فرسٹ سرکل میں 65، سیکنڈ سرکل میں 93 فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں، تھرڈ سرکل میں 56 جبکہ فورتھ سرکل میں 5 فیڈرز سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچویں سرکل میں 111 جبکہ چھٹے سرکل میں 18 فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں، ساتویں سرکل میں 55 جبکہ آٹھویں سرکل میں2 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 6 فیڈرز نے کام چھوڑ دیا۔
فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ،بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ سٹاف کی جانب سے بجلی کی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، لیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام سرکلز اور ڈویژنز میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، بجلی کی بندش سے شہریوں کو پیش آنیوالی مشکلات پر لیسکو انتظامیہ معذرت خواہ ہے۔