ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپر ٹاؤن والٹن روڈ کے مکین پینے کے صاف پانی کیلئے خوار کیوں ہو گئے؟

Super Town, Water Filtration Plant, out of order, city42, WASA, clean water crisis
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  شدید گرمی اور حبس میں شہر کے بیشتر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہیں اور مرطوب موسم میں شہری پینے کے لئے صاف پانی نہ ملنے کے سبب جراثیموں سے لگنے والی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ سپر ٹاؤن قصائیاں والی گلی والٹن روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ تین ماہ سے غیر فعال،، فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کے باعث علاقہ مکین صاف پانی کیلئے دربدر ہو گئے ۔

سپرٹاون والٹن روڈ پر نصب فلٹریشن پلانٹ تین ماہ سے غیر فعال ہے۔  پلانٹ کی خرابی کے باعث علاقہ مکین صاف پانی کے حصول کیلئے خوار ہو گئے۔ 
فلٹریشن پلانٹ میں کائی لگ گئی، نلکے بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ تین ماہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے سےعلاقہ مکین صاف پانی کو ترس گئے۔

سپر ٹاؤن کے  مکینوں کا کہنا ہے، علاقہ میں صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ گھروں میں آنے والا پانی پینے کے قابل نہیں۔  مجبوراً ہمیں صاف پانی خرید کر پینا پڑتا ہے۔

مکینوں نے بتایا کہ متعدد بارانتظامیہ کو درخواست دینے کے باوجود بھی فلٹریشن پلانٹ ٹھیک نہیں ہوسکا۔ انتظامیہ سے اپیل ہے پلانٹ کو ٹھیک کروائے تا کہ لوگوں کی ضروریات پوری ہوسکیں ۔