عمیر افضل: جوہر ٹاؤن کےبھلا روڈ پر واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو گیا۔ علاقہ کےمکین گرمی کے موسم میں صاف پانی کیلئے دربدر ہیں۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کی عمارت بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔
جوہر ٹاؤن، بھلا روڈ پر واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہوگیا۔ علاقہ مکین گرمی کے موسم میں صاف پانی کیلئے دربدر ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ کی عمارت بھی خستہ حالی کا شکار ہوگئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دو تین ماہ کی کوشش کے بعد واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال ہوتا ہے۔بمشکل ایک ہفتہ پانی کی فراہمی کے بعد فلٹریشن پھر بند ہو جاتا ہے۔
تاجر برادری بھی مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی سے ہزاروں لوگوں کو سہولت ہوگی۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی یقینی بناۓ