بھنگ پالیسی کی کابینہ سےمنظوری میں ناکامی پرعہدہ چھِن گیا

1 Aug, 2023 | 11:59 PM

ویب ڈیسک: حکومت نے  غیر تسلی بخش کارکردگی پر سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کو عہدے سے ہٹادیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن حمیرا احمد کو کابینہ سے بھنگ پالیسی مسترد ہونے پرکارروائی کے نتیجے میں ہٹایا گیا ہے ،سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن حمیرا احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری سکندر جلال کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق وزارت نے بھنگ کے ذریعے ادویات بنانے کی پالیسی تیار کی تھی، سیکرٹری اور ان کے عملے نے کابینہ بریفنگ میں پالیسی کے معاشی فوائد اور دیگر پہلوؤں پر مناسب بریفنگ تیارنہیں کی تھی جس پر ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی۔

وفاقی حکومت نے قومی بھنگ پالیسی کا مسودہ منظوری کے لئے 26 جولائی کو کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کیا تھا، وفاقی سیکرٹری کی تیاری مکمل نہ ہونے کے سبب کابینہ نے اس ایجنڈا پوائنٹ کو کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کر  دیا تھا۔ 

مزیدخبریں