سپریم کورٹ میں عمران خان کی ایک اور پیٹیشن سماعت کے لئے لگ گئی

1 Aug, 2023 | 11:24 PM

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خان کیس سےمتعلق اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا  اس  پیٹیشن کو نمبر کل ہی الاٹ کردیا گیا تھا۔ اب چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خان کیس سے متعلق پیٹیشن سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں