گاڑی الٹنے سے معروف کھلاڑی جاں بحق

1 Aug, 2023 | 11:20 PM

ویب ڈیسک: تربت میں گاڑی الٹنےسے معروف فٹبالر ملا باقر جاں بحق  جبکہ 6 کھلاڑی زخمی ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے پسنی ائیرپورٹ کراس کے قریب گاڑی الٹنے کے باعث معروف فٹبالر ملا باقر جاں بحق جبکہ 6 دیگرکھلاڑی زخمی ہو گئے ،حکام کے مطابق کھلاڑی پسنی میں آل مکران ٹورنامنٹ میں حصہ لینے جارہے تھے، لاش اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں ضلع پشین میں بھی گاڑی الٹنے کے باعث تین خواتین زخمی ہو گئیں۔

مزیدخبریں