چئیرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے انتخابی مہم کے آغاز کی تاریخ دے دی

1 Aug, 2023 | 09:03 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پرویز خٹک پشاور میں منعقد ہوا۔  اجلاس میں کور کمیٹی نے متفقہ طور پر پرویز خٹک کو پارٹی چئیرمین جبکہ محمود خان  کو وائس چئیرمین منتخب  کر لیا جبکہ ضیاء اللہ خان بنگش کو پارٹی انفارمیشن سیکرٹری نامزد کردیا۔

 محمود خان  نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  میں تمام ممبران کو آج اس اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج کا ہمارا اکٹھا ہونا اس بات کا امر ہے کہ ہم سب اس ملک اور خصوصا" خیبر پختونخواہ میں امن چاہتے ہیں اور امن اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ 

پرویز خٹک نے کہا کہ  آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ہماری پارٹی میں سب کے لئے دروازے کھلے ہیں،  پارٹی میں شمولیتی پروگرام شروع ہیں، باقی پارٹیوں کے ساتھ بھی ہم اتحاد کرسکتے ہیں۔

 پرویز خٹک  نے اعلان کیا کہ انتخابات کی تیاری کے لئے 19 اگست سے نوشہرہ میں پہلا جلسہ منعقد کرکے ہم اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

مانسہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، کوہستان، ہنگو، پشاور، مردان، بونیر، ایبٹ آباد میں بھی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ کور کمیٹی نے منظوری دے دی۔ 

پارٹی کے آئین منشور اور اغراض و مقاصد کا بھی کور کمیٹی نے جائزہ لیا۔ مزید کام کے لئے کمیٹی کو ٹاسک حوالے کردیا گیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کا سلوگن امن، ترقی اور خوشحالی ہوگا۔ کور کمیٹی نے منظوری دے دی۔ 

ہمارا مقصد پاکستان اور خصوصا" خیبر پختونخواہ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ جس کے لئے ہم ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ریاستی اداروں کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ ان کو مظبوط کرنا ہے۔ پرویز خٹک

ہم نے اس صوبہ میں پہلے بھی عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کی ہے اور انشاءاللہ آگے بھی اپنی خدمات کا سلسلہ اس صوبہ اور ملک پاکستان کے لئے بھرپور طریقہ سے ادا کریں گے۔ 

مزیدخبریں