صحت سہولت کارڈ اب کون سے افراد استعمال کرسکیں گے ؟ اہم خبر

1 Aug, 2023 | 08:55 PM

عظمت مجید :صحت سہلوت کارڈ اب مستحق افراد ہی استعمال کرسکے گئیں،حکومت پنجاب نے پنجاب ہیلتھ کارڈ کی جامع پالیسی مرتب کی جس سے ہیلتھ کارڈ کو استحکام مل سکے گا.
 صحت سہلوت کارڈ کی نئی پالیسی کے مطابق ایسے افراد جن کا پروکسی میںن سکور(proxy mean score 44) ہوگا وہی صحت سہلوت کارڈ کے اہل ہونگے جبکہ حکومت تین انڈیکیٹرز چیک کرئے گی جس میں مریض کا نادرا سے ڈیٹا،فری اٹا سکیم اور بنظیر انکم سپورٹ ہوگا اگر تینوں انڈیکیٹر 44 یا اس سے کم ہونگے تب متعلقہ شخص صحت کارڈ کا اہل ہوگا جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں کارڈیک سرجری کروانے والے افراد کو علاج کا 30 فیصد حصہ ادا کرنا پڑے گی اور گائنی سے متعلقہ سرجری صرف سرکاری ہسپتالوں میں ہی ہوسکے گی جن میں سی سیکشن اور نارمل ڈیلوری شامل ہونگی،نجی ہسپتال گائنی سے متعلق سرجری ہیلتھ کارڈ پر نہیں کرسکے گا۔

مزیدخبریں