ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونس الہیٰ سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت

 مونس الہیٰ سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کی اسپیشل سنٹرل کورٹ میں مونس الہیٰ سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل بخت فخر بہزاد نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ایف آئی اے تفتیشی مختار عدالت میں پیش ہوئے. فاضل جج نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیا گیا، نوٹس کے بغیر کیسے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور باقی ملزموں کا چالان کیوں نہیں پیش کیا گیا۔ اس کے جواب میں باقی تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں نے عبوری ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں، اس پر فاضل جج نے کہا کہ انکی ضمانتوں کے آرڈرز عدالت میں پیش کیے جائیں۔