تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

1 Aug, 2023 | 07:40 PM

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی  اور شمال مشرقی  پنجاب، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقا لمات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔ 

بدھ کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا، پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،  بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، صوابی ،سوات، نوشہرہ ،    دیر،کوہستان اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، گوجرانوالہ،  گجرات، منڈی بہاؤالدین ،خطہ پوٹھوہار، فیصل آباد،  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ، جبکہ جھنگ ، سر گودھا، خوشاب، میانوالی ،مری ،گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے ،   کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزیدخبریں