ریلوے کا سگنل شاپ کالونی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

1 Aug, 2023 | 07:00 PM

سعید احمد : ریلوے کا سگنل شاپ کالونی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن,  80 لاکھ روپے مالیت کی 4مرلہ زمین واگزار کرالی گئی۔
 ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ٹیم نے ریلوے سگنل شاپ کالونی میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی جانب سے ریلوے زمین پر بنائے گئے اسٹرکچر کومسمار کردیا گیا۔ قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر چوہدری تنویر کی زیر نگرانی ہوا جبکہ آپریشن میں ریلوے پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کا کہنا ہے ریلوے کی زمین پر قابضین کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری رکھیں گے ۔

مزیدخبریں