ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کے فیصلے اسکے اپنے ہی محکموں پر بوجھ ثابت

 وفاقی حکومت کے فیصلے اسکے اپنے ہی محکموں پر بوجھ ثابت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : وفاقی حکومت کے فیصلے اسکے اپنے ہی محکموں پر بوجھ ثابت ہونے لگے، ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکے خزانے پر فیول کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑگیا۔

ڈیزل کی قیمت میں اضافےسے ریلوے کےخزانے پر فیول کی مد میں ماہانہ 20کروڑ 89لاکھ 50ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑ اہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کو 92مسافر اور 6مال گاڑیوں کو چلانے کے لیے روزانہ 3لاکھ 50ہزار لیٹر ڈیزل درکار ہوتا ہے۔ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے فیول اخراجات میں 69لاکھ 65ہزار روپے یومیہ اضافہ ہو گیا ہے۔