ویب ڈیسک: سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی چھ سالہ صاحبزادی مصری فٹ بال فارورڈ محمد صلاح کی پرستار نکلی۔
محمد صلاح کے نام اور نمبر کی ریڈ شرٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹی ایلانا کی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا میں دونوں روایتی حریفوں کے پرستاروں ور فٹ بال کے عمومی پرستاروں نے دلچسپ تبصرے کئے لیکن ایک پرستار نے تو ایلانا کو باپ سے زیادہ فٹ بال کا علم رکھنے والی قرار دے کر بات ہی ختم کر دی۔
محمد صلاح کے ایک فین نے یہ دل چسپ تبصرہ کیا کہ کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹی کو اپنے والد سے کہیں زیادہ فٹ بال کا علم ہے! اس مداح نے محمد صلاح کو مصری بادشاہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کرستیانو رونالڈو کی بیٹی نے اس کی شرٹ پہن رکھی ہے۔ اس پرستار نے کرسٹیانو فیملی کے لئے احترام کا اظہار بھی کیا۔
انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے بعد سعودی عرب میں اِن ایکشن ہونے والے کرسٹیانو رونالڈو کے بچے بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان کی چھ سالہ بیٹی ایلانا مارٹینا لیورپول کی آفیشل کِٹ میں نظر آئی۔ خاص بات یہ تھی کہ فٹبال کے مایہ ناز پلیئر کی صاحبزادی نے روایتی حریف محمد صلاح کے نام اور گیارہ نمبر کی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔ کرسٹیانو کی معصوم بچی کی منفرد تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
محمد صلاح اور کرسٹیانورونالڈو کو بلاشبہ پریمیئر لیگ کے دو عظیم ترین ستارے قرار دیا جا رہا ہے۔
جب کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ میں تھے اورمحمد صلاح ک لیور پول میں تب ان کے سٹیٹس کا تقابل کرکے یہ طے کرنا مشکل ہو جاتا تھا کہ ان دونوں میںسے عظیم تر کون ہے۔ محمڈ صلاح نے 224 گیموں میں 136 گول کئے تھے اور 44 گول کرنے میں معاونت کی تھی جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے 136 گیموں میں 103 گول کئے تھے اور 37 گول کرنے میں معاونت کی تھی۔ بظاہر پریمئیر لیگ میں محمد صلاح آگے رہے لیکن کلاوٹ بہرحال کرسٹیانو رونالڈو کا ہی بڑا رہا۔