ضلع قصور سے لاہور پتنگوں کی ترسیل ناکام، 2 ملزمان گرفتار

1 Aug, 2023 | 05:13 PM

اسرار خان: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزم اویس اور طلحہٰ کو کاہنہ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب ملزمان کو مشکوک جان کر روکا، گاڑی کی تلاشی پر ایک ہزار پتنگیں برآمد ہوئیں، ملزمان ضلع قصور میں پتنگیں تیار کر کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ اور ٹیم کو شاباشی دی۔ 

مزیدخبریں