رومیل الیاس : پٹرول کی قیمت میں بےتحاشہ اضافہ ہونےپر شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، لاری اڈا ٹیکسی سٹینڈ کے ڈرائیورز پٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ شدید احتجاج ، حکومت سے سوال کیا ہم کہاں جائیں، بچوں کی پرورش کیسے کریں؟
پٹرول کی قیمت میں ہوشربا حد تک مزید اضافےپر شہریوں میں حکومت کیخلاف غم و غصہ پایا جارہاہے۔ لاری اڈا ٹیکسی سٹینڈ کے ڈرائیورزنے پٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ٹیکسی ڈرائیورز کا کہناہے پہلے ہی پٹرول کی قیمت اس قدر زیادہ تھی کہ مشکل سےدو وقت کی روٹی کما رہے تھے ۔ حالیہ اضافے سے دو وقت کی روٹی کمانا بھی ناممکن ہو جائے گا۔ٹیکسی ڈرائیورز نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ ہم کہاں جائیں کیا کریں؟ بچوں کی پرورش کیسے کریں؟۔مظاہرین نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فوری طورپر واپس لینے،پٹرول سستا کرنےکامطالبہ کیاہے۔
پٹرول کی قیمت میں بےتحاشہ اضافہ ،شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے
1 Aug, 2023 | 05:05 PM