عابد چودھری: 27دنوں میں 4 لاکھ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کارروائی کی گئی۔
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز ایکسیڈنٹ فری سٹی کےلئے پرعزم ہوگئے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف چوکوں، شاہراہوں کے پرائیویٹ دورے کیے۔27 دنوں میں 4 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ7ماہ کےدوران 11لاکھ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی، 78ہزار 765 موٹرسائیکلوں کو مختلف سیکٹرز میں بند کروایا گیا، جبکہ 2لاکھ10ہزار505موٹرسائیکلوں کے کاغذات قبضہ میں لئے گئے۔
واضح رہے کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم میں 200 سے زائدپولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔