ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور انکے ہمراہ شہید ہوئے افسران ہماری قوم کا فخر ہیں،وزیراعظم کا جنرل سرفراز کی برسی پر ٹویٹ

Prime Minister Shahbaz Sharif's tweet, Lieutenant General Sarfraz, City42, Lasbela incident, Helicopter crash, anniversary
سورس: google, X
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھ شہید ہونےوالے پانچ افسروں کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ٹویٹ پوسٹ کی ہے۔ 

 https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-01/news-1690884661-9170.jpg

جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھی آرمی افسران لسبیلہ میں سیلاب ک زدہ شہریوں کی مدد کے لئے جاری آرپیشن کے سلسلہ میں ہیلی کاپٹر پر سفر کر رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ رات کا وقت ہونے کے سبب ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرنے میں امدادی ٹیموں کو سخت دشواری پیش آئی تھی۔ بعد ازاں امدادی کارروائیوں میں شریک اس ہیلی کاپٹر کا ملبہ وندر کے علاقے میں موسیٰ گوٹھ سے ملا۔
 ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔
اس حادثے میں شہید ہونےوالوں میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بشمول پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور انکے ہمراہ 5 افسران و جوانوں کی شہادت کو آج پورا ایک برس بیت گیا. مجھ سمیت پوری قوم لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے مادر وطن کے ان عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے. تاریخ گواہ ہے کہ ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کا مقابلہ ہو، دھشتگردی کے ناسور کا خاتمہ یا قدرتی آفات، قوم نے جب جب اپنے جوانوں کو یاد کیا، انہوں نے اپنا لہو قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کیا. لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور انکے ہمراہ شہید ہوئے افسران ہماری قوم کا فخر ہیں. قوم کبھی انکی قربانی فراموش نہیں کرے گی.