ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش نے اگست کا پہلا دن ٹھنڈا کر دیا

Rain in Lahore, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں آج بارش نے ایک بار پھر جل تھل ایک کر دیا، اگست کے پہلے دن دوپہر تک شہر  گرمی سے تپ رہا تھا، اچانک بادل آئے اورر بوندا باندی ہونے لگی جس سے فضا میں موجود حدت غائب ہو گئی اورر موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

کمشنر لاہور سرگرم
بسام سلطان: لاہور میں بارش شروع ہوتے ہی شہریوں نے تو بارش کے پکوان بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں جبکہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بارش سے پیدا ہوانے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے سرگرم ہو گئی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا  نے فورا! اپنے ماتحت اداروں کو  ہدایات جاری کر دیں کہ واسا، ایل ڈی اے،سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں فورا متحرک ہو جائیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ انڈرپاسز میں نکاسیِ آب کیلئے مشینری فعال رکھیں۔نشیبی علاقوں اور سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی ٹیمیں فورا ردعمل دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز پوری گنجائش سے فعال رکھیں جائیں۔ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر فیلڈ میں پہنچیں۔ وہ اپنے علاقے سے نکاسی آب کے ذمہ دار ہیں۔