فرزانہ صدیق: ملزمہ سومیہ عاصم ضمانت ملنے پر عدالت سے روانہ ہو گئی ۔
ملزمہ سے صحافیوں نے سوالات کیئے لیکن سومیہ عاصم کی جانب سے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیا گیا اور ملزمہ سومیہ عاصم ضمانت ملنے پر عدالت سے روانہ ہو گئی ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کم عمر گھریلو ملازمہ تشدد کیس کی سماعت کی ،کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ پیش ہوئیں ۔عدالت نےمرکزی ملزمہ سومیہ عاصم کی 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی گئی۔
یاد رہے سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے جس کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے گئے ہیں۔رضوانہ کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رضوانہ بدستور آکسیجن پر ہے، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں، بچی کے سر اور کمر کے زخم مسلسل پٹیاں کرنے سے بھر رہے ہیں۔