وزیراعلیٰ جیل کے کچن میں پہنچ گئے، بیرکوں میں قیدیوں سےمسائل سنے،دو گھنٹے جیل میں رہے

1 Aug, 2023 | 01:51 PM

This browser does not support the video element.

دُرِ نایاب : وزیراعلی محسن نقوی نے منگل کے روز کیمپ جیل کا اچانک دورہ کیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے قیدیوں کے لئے کئے گئے بہتر اقدمات کا جائزہ لیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے قیدیوں سے ملاقات کی اور شکایات سنیں۔انہوں نے کیمپ جیل میں کچن اور قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معاینہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیمپ جیل کا طویل دورہ کیا۔ بیرکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے۔ سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ محسن نقوی نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قیدیوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا ۔
محسن نقوی نے کیمپ جیل کا2گھنٹےتک طویل دورہ کیا۔جیل کےکچن اورہسپتال کا معائنہ کیا۔ وزیراعلٰی ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے پاس بھی گئے اور گفتگو کی ۔اس موقع پر انہوں نے بےگناہی ثابت کرنےکیلئے قیدیوں کیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دینے کابڑا اعلان کیا۔

نقوی نے کہاکمیٹی شواہد کاجائزہ لیکربےگناہوں کےمتعلق رپورٹ پیش کریگی ۔سفارشات کی روشنی میں بے گناہ قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔وزیراعلٰی نےبیرکس میں قیدیوں کیلئے ایئر کولر نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے 3 روز میں کولرز ، نئےپنکھےلگانےکاحکم دیا۔

وزیراعلٰی سے بعض قیدیوں نےجیل عملےکےتشدد کی شکایات بھی کیں۔جس پرمحسن نقوی نےایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کوتحقیقات کرنےکی ہدایت کی ۔ قیدیوں کی ہفتےمیں 2بارعزیز و ں سےبات کروانے،بیرکس میں گنجائش کےمطابق قیدی رکھنے،قیدی بچوں کاباقاعدگی سےچیک اپ کرانیکی بھی ہدایت دیں ۔ اس موقع پرآئی جی جیل، ڈپٹی کمشنراورجیل سپرنٹنڈنٹ بھی موجودتھے۔



 
 
 

مزیدخبریں