ویب ڈیسک: امریکا میں تفریح کی غرض سے جھولے میں بیٹھنے والوں کو تفریح مہنگی پڑ گئی۔ جبکہ معقول معاوضہ کے عوض تفریح فراہم کرنے والی کمپنی کو بھی لینے کے دینے پڑ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیویارک کے ایک امیوزمنٹ پارک میں جھولا سیدھا چلتے چلتے اچانک الٹی سمت میں چلنے لگا۔ جھولا مسلسل 10 منٹ الٹا چلتا رہا اور اس دوران جھولے کے اندر پھنسے ہوئی بعض افراد چیختے چلاتے رہے اور بعض اس صورتحال کا بھی لطف اٹھاتے رہے جبکہ جھولے کے گرد جمع ہونے والے افراد اس کبھی کبھار رونما ہونے والے واقعہ کی وڈیو ز بناتے رہے۔
جھولاالٹا گھومنے کے بعد چند لمحے تک تو کمپنی کے اسٹاف کو سمجھ ہی نہ آئی کہ کیا ہو رہا ہے جب شائقین کے چیخنے کی آوازیں بڑھیں تو ٹیکنیکل عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے بھاگ کر جھولے کو کنٹرول کرنے والے کیبن میں جا کر خرابی معلوم کرنے اوور دور کرنے کا کام شروع کر دیا تاہم اس جھولے کو روکنے میں انہیں دس منٹ لگ گئے۔
امریکی قوانین کے مطابق جھولے کے الٹا گھوم جانے سے خوفزدہ یا کسی بھی طرح متاثر ہونے والے شہری عدالت میں ہرجانہ کے لئے مقدمہ کار سکتے ہیں، ایسا مقدمہ ہو گیا تو کمپنی کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے جھولے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جسے دور کردیا گیا ہے۔ جھولا الٹا چلنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ جھولا الٹا چلنے پر عوامی تنقید کے بعد کمپنی نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس تکنیکی خرابی کی وڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا میں شہریوں نے تنقید کی کہ تکنیکی خرابی سے تفریح کے لئے آنے والوں کو خوف زدہ کر دینے والی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ صورتحال لوگوں کے لئے کسی بڑے حادثہ کا سبب بھی بن سکتی تھی۔