عابد چودھری : پسند کی شادی کرنے والی خاتون پر سوتیلے بھائی اور رشتہ داروں کا بہیمانہ تشدد،سرعام تشدد کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی ۔متاثرین کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشددواقعہ لاہور کے علاقہ کاہنہ میں قبل پیش آیا ، ملزم امجد سوتیلی بہن آمنہ پر تشدد کرتا رہا ۔
سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب دیور اور دیگر رشتہ دار چھڑوانے آئے تو ملزم نےان پر بھی تشدد شروع کردیا ۔ملزم امجد جھگڑے کے دوران اہنی راڈ کا استعمال کرتا رہا۔
متاثرہ خاتون اور دیگر افراد کا میڈیکل کروالیا گیا ، قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔
متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے لئے درخواست اور سی سی ٹی وی کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوا۔