کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دینے کی کارروائی کا آغاز

1 Aug, 2023 | 12:54 PM

راو دلشاد:  کچی آبادی رحمان پورہ کے باسیوں کے لیے بڑی خبر آ گئی، کچی آبادی کےمکینوں کو مالکان حقوق دینے کیلئے8 رکنی کمیٹی تشکیل پا گئی۔
کوارڈنیٹرٹو وزیر اعظم خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اجلاس میں کچی آبادی رحمان پورہ کے باسیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیاگیا۔ کمیٹی ایک ہفتے میں سفارشات خواجہ احمد حسان کو فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔
کمیٹی میں ڈائریکٹر کچی آبادی مدثر ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف عاصم عطا،لیگی رہنما سید توصیف شاہ ،صلاح الدین پپی ،رانا نوازش علی، حاجی اشتیاق احمد ،ملک داؤد ،شیخ زاہد اور خلیل عباس شامل ہیں۔
کمیٹی محکمہ اوقاف اور ایل ڈی اے اراضی سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی۔ کچی آبادی کی اراضی ایل ڈی اے کی ہونے پر ملکیتی حقوق دئیے جائیں گے۔ اراضی محکمہ متروک وقف املاک کی ملکیت ہونے پر باسیوں کا کرایہ تعین کیا جائیگا۔ کمیٹی 1992کے ایکٹ کے تحت الاٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے کی پابند ہوگی۔ کمیٹی نیشنل بینک کے جمع کرائے چالان کی روشنی میں فیصلے کی پابند ہو گی۔
رحمان پورہ کی کچی آبادی 44 گھرانے آباد ہیں۔

 E
 
 

مزیدخبریں