ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج چاند زمین کے انتہائی قریب اور بڑا نظر آئے گا، ماہرین فلکیات

 آج چاند زمین کے انتہائی قریب اور بڑا نظر آئے گا، ماہرین فلکیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں آج سُپر مون نظر آئے گا۔

ماہرِ فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ آج چاند زمین کے انتہائی قریب اور معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔رواں ماہ میں دو سُپر مون ہوں گے۔ اس حوالے سے پہلا نظارہ آج اور دوسرا 30 اگست کو ہوگا۔

اس حوالے سے جدہ میں فلکیات سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ سُپر مون مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق رات 09:31 پر تکمیل کو پہنچے گا اور اس وقت چاند زمین سے 357،528 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔

ماجد ابو زاہرہ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ سُپر مون تقریباً 14 فیصد بڑا ہوگا اور اس کی روشنی تقریباً 30 فیصد زیادہ ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ میں دو بار فُل مون کو بلو مون کا نام دیا جاتا ہے۔