100 روپے کا یادگاری سکہ جاری

1 Aug, 2023 | 09:41 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے دس برس مکمل ہونے پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔

سی پیک منصوبے کے 10 سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے شرکت کی۔

تقریب میں شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ نے مشترکہ طور پر گلوب کا بٹن دبا کر 10 سالہ تقریبات کا آغاز کیا اور یادگاری سکہ اور یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے چینی نائب وزیراعظم کو یادگاری سکہ بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں