ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے چڑیا گھروں سے متعلق بڑا فیصلہ

پنجاب کے چڑیا گھروں سے متعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے 4 شہروں میں چڑیا گھروں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چڑیا گھروں کو ری ڈیزائن کرنے کا ٹاسک دے دیا,محسن نقوی نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کو  بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چڑیا گھروں کی آمدن کا تعین کرنے کے لیے آن لائن ٹکٹنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ چڑیا گھروں میں واکنگ پارک اور پلے ایریا بنانے اور سفاری ٹرین چلانے کی تجویز دی گئی ہے۔