ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کا سیلاب متاثرین کیلئے دو روز کا راشن عطیہ کرنے کا اعلان

پاک فوج کا سیلاب متاثرین کیلئے دو روز کا راشن عطیہ کرنے کا اعلان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے راشن عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے اپنا 2 روزکا راشن عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ راشن سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، کے پی، جی بی سیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائیگا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ راشن میں آٹا، چینی، چاول، چائے، دالیں، خوردنی تیل اور خشک دودھ شامل ہے۔

 آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی فارمیشنزمتاثرین میں راشن تقسیم کریں گی۔