پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

1 Aug, 2022 | 08:47 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا کل فیصلہ سنائے گا، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 21 جون کو محفوظ ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال سے زائد الیکشن کمیشن مین زیر سماعت رہا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ فیصلہ کل سنایا جائیگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلہ کل دس بجے سنایا جائیگا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ تین رکنی بنچ سنائے گا ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنگ کیس کے فیصلے کو حتمی شکل دینا شروع کر دی تھی، الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا، سینکڑوں صفحات پر مشتمل ہو گا، چیف الیکشن کمشنر نے اعلی حکام کو روزانہ کی بنیاد پر آفس آنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق  الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم فیصلے سے متعلق معاونت کرے گی، ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگست کے وسط تک سنانے کا امکان ہے، 8 سالہ کیس کی سماعت اور دستاویزات کا بغور جائزہ شروع کر دیا گیا۔

مزیدخبریں