ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ہیک کرنے کی کوشش کی، تاہم پی ٹی آئی کی آفیشل ٹیم نے اکاؤنٹ کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی حصار کی وجہ سے ہیکر اکاؤنٹ پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکے۔
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ہیکرز نے عمران خان کا انسٹا گرام اکاونٹ ہیک کر کے ایلون مسک کی ٹویٹ شئیر کی اور کرپٹو کرنسی بی ٹی سی خریدنے کا کمنٹ لکھا۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل ہیکرز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا۔