ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مہنگائی سے تنگ عوام کو خوشخبری سنادی

CM Punjab Parvez Elahi, order to issued health card
کیپشن: CM Punjab Parvez Elahi
سورس: Facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وہاں مریضوں کو مفت ادویات دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ہسپتال میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ڈبلیو آئی سی) کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر انداز میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، پرویز الہٰی نے ایمرجنسی میں مفت ادویات کا حصول مریضوں کا حق قرار دیا۔

گزشتہ روز  وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں مریضوں کے لیے بستروں کی تعداد 400 تک بڑھائی جائے گی۔انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹروں کی کمی بالخصوص اینستھیزیولوجسٹ اور پیرا میڈیکس کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے گا اور انستھیزیولوجسٹس کو خصوصی الاؤنس دیا جائے گا تاکہ انہیں ہسپتال میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے لیے آمادہ کیا جاسکے۔

پرویزالہٰی نے ادارے کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی رہائش گاہوں کی تعمیر کا بھی حکم دیا۔متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ایک خصوصی پروگرام شروع کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer