(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارآصف رضا میر کی اہلیہ اور اداکار احد رضامیر کی والدہ کی سوشل میڈیا پع ایک تصویر وائرل ہوئی جس پر صارفین نے تنقید کی اور ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار آصف رضا میر اور اداکاراحد رضا میر کی والدہ بھی سوشل میڈیا پر کبھی کبھار اپنے پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں، ثمرہ رضا میر کو سوشل میڈیا پر ماما میر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اداکار احد کی والدہ کے اپنی سابقہ بہو سجل علی کے ساتھ ہمیشہ بہترین دوست کا برتاؤ کیا یہی وجہ ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سابقہ بہوسجل کی تصاویر اب بھی موجود ہیں۔
احد کی والدہ نے انسٹاگرام پر خوبصورت منظر کے ساتھ اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے، تصویر پر کمنٹ کرتے ان کے خاوند نے اس کو درست کہا جبکہ ایک مداح تصویر پر کمنٹ کرتےپوچھا، " آپ کی تصویریں ہمیشہ مکمل طور پر خوبصورت ہوتی ہیں، کیسے؟" اس تبصرے پر ثمرہ نے جواب دیا، ’’کیونکہ مجھے فوٹوگرافر کی تربیت میں 31 سال لگے‘‘۔
تصویر کے سامنےآنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہیں رہے اور اس پر خوب تنقید کی،ان کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے بیٹے کو اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرنا نہیں سکھایا اور اب وہ اس کے کامیاب رشتے کی تعریف کررہ ہی ہیں، سجل کے مداحوں کا کہناتھا کہ احد اور اس کی والدہ کی وجہ سے سجل کو علیحدگی اختیار کرنا پڑی، ان کے بریک اپ کی ذمہ دار ہیں۔
View this post on Instagram