ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری شجاعت  کی اہم پریس کانفرنس، خاموشی توڑ دی 

چوہدری شجاعت،مسلم لیگ ق،چودھری سالک،سٹی42
کیپشن: chaudhary shujaat,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا کہ میں مسلم لیگ ق کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتاہوں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہناتھا کہ ملک میں سچ بولنا گناہ بنتا جارہا ہے ،ایک دوسرے کو گالیاں دی جارہی ہیں ۔مجھ پر الزامات لگائے جارہے ہیں حالانکہ الزامات لگانے والوں کی اپنی کوئی آئینی حیثیت نہیں ۔

پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہناتھا کہ معیشت کی تباہی کی ذمہ دار تمام سیاسی پارٹیاں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی حالات میں آرمی چیف کی مداخلت سیاستدانوں کی ناکامی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے عمران خان سے مونس الٰہی کے وزیربننے کی بات کی مگر انہو ں نے کہا کہ مونس کی بجائے چودھری سالک کو وزیر بنالیں ۔عمران خان نے مجھ سے اور طارق بشیر چیمہ سے مونس الٰہی کی کرپشن کی باتیں کیں۔