ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی دو بڑی سپرپاور آمنے سامنےآگئیں

CHINA WARNS US OVER TAIWAN
کیپشن: world super power
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کےممکنہ دورہ تائیوان پرچین کا سخت رد عمل سامنےآیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ امریکی کانگریس کی سپیکر نےتائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگی۔ نینسی پلوسی کےدورۂِ تائیوان کےخوفناک سیاسی اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ امریکی حکام کےمطابق پلوسی کےدورہ ایشیا کےدوران انڈوپیسیفک میں باہمی سلامتی، اقتصادی شراکت داری اور جمہوری حکمرانی سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔سرکاری بیان میں نینسی پلوسی کےتائیوان جانےکا ذکرنہیں تھا، تاہم چین کوشبہ ہےکہ پلوسی تائیوان کا دورہ بھی کرےگی۔

واضح رہےکہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر دورہ ایشیا کےپہلےمرحلےمیں سنگاپور پہنچی ہیں جبکہ وہ جنوبی کوریا، جاپان اورملائیشیا بھی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer