(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدرمیں بہتری آنے لگی۔
انٹربینک میں ڈالر1 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 239 روپے سے نیچے آگیا، انٹربینک میں ڈالر 238روپے 84 پیسے پر بند ہوا،جمعے کو انٹربینک میں ڈالر 239.37 روپے پر بند ہوا تھا،ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.47 فیصد بہتری ہوئی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے فنڈز جلد ملنے کے اقدامات پر روپے پر بہتری دیکھی جارہی ہے ۔