ویب ڈیسک : امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ نے اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ سے مقدمہ ہارنے کے بعد عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ مقدمہ ہارنے سے وہ مکمل طور پر دیوالیہ ہو چکی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق، ایمبر ہرڈ نے21 جولائی سے پہلے خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے اپنے مالی حالات کے بارے میں عدالت میں درخواست دائر کی اور تصفیےکی ادائیگی سے دستبردار ہو گئی ہیں۔
اس درخواست میں اداکارہ نے یہ استدعا کی کہ ان کے پاس فنڈز کی کمی ہے اس وجہ سے وہ یہ چاہتی ہیں کہ اس کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ ورجینیا کی عدالت نے جانی ڈیپ کے ہتکِ عزت کے دعوے کا فیصلہ ان کے حق میں سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اپنے سابق شوہر کو 15 ملین ڈالرز معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ جانی ڈیپ کو اپنی سابقہ اہلیہ کو 2 ملین ڈالرز کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔