ویب ڈیسک :بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا ، مختلف شہروں میں 6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا۔ مختلف شہروں میں 6 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار989میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 511 میگاواٹ ہے۔
بجلی کی کل طلب 27 ہزار5 سو میگاواٹ ہے,پانی سے 7 ہزار 550 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 975 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9ہزار 500 میگا واٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 11 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 99 ہے۔ بیگاس پاور پلانٹس سے 75 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جوہری ایندھن 3 ہزار 301 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہےملک کے مختلف علاقوں میں6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔