پاکستان سے گریجویٹ ڈاکٹرز اب امریکا میں کام نہیں کر سکیں گے؟

1 Aug, 2022 | 04:56 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی کالجوں سے گریجویشن کرنے والے ڈاکٹرز جنوری 2024 کے بعد امریکہ میں کام کرنے کے قابل نہیں ہوسکتے۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن (WFME) کے معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہا ہے جس کے باعث پاکستانی ڈاکٹرز جنوری 2024 کے بعد امریکہ میں کام کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ 
ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن سے ایکریڈیشن حاصل کرنے کے لیےپاکستان کے پاس جنوری 2024 تک کا وقت ہے جبکہ پی ایم سی (PMC)نے دعویٰ کیا کہ اس نے اس مسئلہ کے حل کے لیے درخواست کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے اور WFME کی جانب سے سائٹ کے دورے سمیت پوری کارروائی میں 12 سے 15 ماہ لگنے کی توقع ہے۔ جو کہ 2024 سے پہلے پہلے مکمل ہوجائے گا۔ 
 

مزیدخبریں