ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کے 29 اکاؤنٹس، جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئی

Suleman Shahbaz is a Pakistani politician who is known for being the son of Prime Minister of Pakistan, Shehbaz Sharif
کیپشن: Suleman Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)‏ ایف آئی اے منی لانڈرنگ  مقدمہ ،وزیراعظم  کے بیٹے سلیمان شہباز کی جائیداد کی تفصیلات،‏ سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 70لاکھ 24ہزار 500 روپےہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ‏ اشتہاری ملزم   سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200کنال سے زائد اراضی ہے ،‏ سلیمان شہباز کے مختلف بینکوں میں 29 اکاؤنٹس موجود ہیں،‏ سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں 3کڑور 70لاکھ 24ہزار 500 روپےہیں ،‏ سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں 19کڑور سے زائد سے شیئرز ہیں۔11 کمپنیوں پر ایک ہی ایڈریس 55 کے ماڈل ٹاؤن دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، جب کہ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer