ویب ڈیسک : اداکار سید جبران نے کہا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سجل علی نے ان کو تھپڑ مارا اور وہ پورا ہل گئے اس لیے آج کے بعد سجل علی کا تھپڑ کبھی نہیں کھانا ۔
تفصیلات کے مطابق جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’بھولی بانو‘ کے مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار سید جبران نے انکشاف کیا ہے کہ سجل علی کا تھپڑ زور کا لگے گا کیونکہ اُن کا ہاتھ بہت بھاری ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ سجل کے ساتھ پہلے کام کر چکے ہیں اور ایسے ہی ایک ڈرامے کے سین میں سجل نے انکو تھپڑ مارنا تھا ] جب ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی تھی تو انکے ہدایتکار نے سجل کو بولا کہ چلو اب شاٹ مارنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔
اُنہوں نے بتایا کہ وہ جیسے ہی سین کے لیے پیچھے مُڑے تو سجل نے اُنہیں زوردار تھپڑ مار دیا اور وہ اُس تھپڑ کی وجہ سے پوری طرح ہِل گئے تھے اس پر انکے ہدایتکار بہت ہنسے ۔ شو کے دوران سید جبران نے کہا کہ سجل دیکھنے میں جتنی چھوٹی ہیں انکا ہاتھ اتنا ہی بھاری ہے تاہم سجل کا تھپڑ آج کے بعد کبھی نہیں کھانا ۔