ہندو اور عیسائی قیدیوں کی سزا میں معافی کا پلان

1 Aug, 2022 | 03:04 PM

علی رضا

علی رضا: پاکستانی حکومت کی جانب سےہندو اور عیسائی قیدیوں کی سزا میں معافی کا پلان کیا گیا  ہے۔

تفصیلات کے  مطابق اگر  ہندو اور عیسائی قیدی  اپنی  مذہبی کتابیں پڑھنا سسیکھ لیں تو ان کی سزا میں کمی کر دی جائے گی ۔ہندو اور عیسائیوں کو گیتا اور بائبل سیکھنے پر3 سے6 ماہ قید میں رعایت ملے گی،

حال ہی میں ہندو اور عیسائی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی سمری ارسال کی گئی تھی ۔

وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد اب یہ سمری کابینہ کو پیش ہوگی ،کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

مزیدخبریں