پاکستانی کپتان کرکٹ کی دنیا کا کونسا بڑا سنگ میل عبور کرنے کے قریب؟ جانیئے

1 Aug, 2022 | 02:27 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم تیز ترین 5000 ون ڈے انٹرنیشنل رنز بنانے کا ایک اور ہدف حاصل کرنے قریب ہیں۔
بابر اعظم جو کے اس کو اس وقت دنیا کے ٹاپ بلےباز ہیں اور یکے بعد دیگر کرکٹ ریکارڈز توڑی جا رہے ہیں ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے انتہائی قریب ہیں۔  بابر اعظم کو ون ڈے فارمیٹ میں تیزترین 5000 بین الاقوامی رنز مکمل کرنے کے لیے 13 میچوں میں صرف 558 کی ضرورت ہے جو ہر میچ میں 42.9 رنز کی اوسط سے پورا کیا جا سکتا ہےجبکہ پاکستانی کپتان کی 59.23 کی اوسط کو دیکھ کے یہ حدف زیادہ مشکل نہیں لگتا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی آفریکا کے ہاشم عاملہ کے پاس ہے جنہوں  نے یہ ہدف 104 میچز میں مکمل کیا تھا۔ بابر اعظم کی جانب سے دیگر ریکارڈز میں سیریز میں کپتان کے سب سے زیادہ رنز,سیریز میں سب سے زیادہ سنچریاں اورٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2500 رنز مکمل کرنا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم 11-12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدر لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں