عمران خان کےوزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کی اندرونی کہانی

1 Aug, 2022 | 09:12 AM

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کےوزیراعلی کی کرسی پر بیٹھنے کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے اصرار کرکے اپنی کرسی پر بٹھایا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان چوہدری پرویز الہی کیساتھ پڑی کرسی پر بیٹھنا چاہتے تھے، عمران خان وزیر اعلیٰ کی کرسی پر چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے اصرار پر بیٹھے۔اس پرچوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے کہا کہ یہ ہمارے روایت کیخلاف ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لیے محترم ہیں، آپ ہی سامنے کرسی پر بیٹھیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کو اپنی کرسی پر بٹھایاتھا۔

مزیدخبریں