(ویب ڈیسک)اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور سمیع خان کی گانے’’گھر آ جا سوہنیا‘‘پرڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، دونوں نے شاندار پرفارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور سمیع خان ایک ساتھ احسن خان کے پروگرام میں شریک ہوئے جس میں دونوں نے جوش و جذبے سے شرکت کی ، پروگرام کے میزبان احسن خان کی فرمائش پر اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور سمیع خان نے ”گھر آجا سوہنیا“پر زبردست پرفارمنس دی ،کنزیٰ ہاشمی اور سمیع خان کی پرفارمنس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے ۔
واضح رہے کہ کنزیٰ ہاشمی اسی پروگرام میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کے بارے بات کی، میزبان نے کنزیٰ ہاشمی سے کہا کہ آپ کو انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شاداب خان نے فالو کیا ہوا ہے، جس پر اداکارہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سچ میں انہوں نے مجھے فالو کیا ہوا ہے؟‘میزبان نے کہا کہ ’جی ہاں! آپ کو معلوم ہی نہیں کہ شاداب خان آپ کو فالو کرتے ہیں۔
کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ مجھے سچ میں معلوم نہیں کیونکہ میں نے ان کو فالو نہیں کیا ہوا ہے، اگر میں نے بھی شاداب خان کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہوتا تو مجھے اس بات کا علم ہوتا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ شاید! میں شاداب خان کو اچھی لگتی ہوں یا پھر انہیں میرا کام پسند ہے، اسی وجہ سے انہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔