(زین مدنی)پنجابی فلموں کے گلوکاروں،اداکاروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی، لالی وڈ انڈسٹری میں پنجابی فلمیں بننے کا سلسلہ پھر سے عروج پکڑ گیا، بھٹی سٹوڈیو اقبال ٹائون میں نئی پنجابی فلم "اشتہاری ڈوگر" کے گانے کی ریکارڈنگ،نصیبو لعل نے گانا ریکارڈ کروادیا، گلوکارہ کہتی ہیں پنجابی فلمیں نہ بننے کی وجہ سے وہ گھر بیٹھ گئی تھیں۔
تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تجارتی مراکز، تعلمی ادارے، سیروسیاحت، تفریح مقامات اور تھیٹرز بند ہوچکے تھے، نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیاتھا، شوبز سے وابستہ لوگوں کے حالات زندگی متاثر ہوکررہے گئے تھے،حکومت نے ایس او پیز کے تحت کورونا پابندیوں پر نرمی کرتےبند کاروباری مراکز، تعلمی ادارے، سیروسیاحت، تفریح مقامات اور تھیٹرز کو کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
لالی ووڈ انڈسٹری میں ایک بار پھر پنجابی فلمیں بننے کا سلسلہ سروع ہوچکا ہے، بھٹی سٹوڈیو اقبال ٹائون میں نئی پنجابی فلم "اشتہاری ڈوگر" کے گانے کی ریکارڈنگ،نصیبو لعل نے گانا ریکارڈ کروادیا، گلوکارہ کہتی ہیں پنجابی فلمیں نہ بننے کی وجہ سے وہ گھر بیٹھ گئی تھیں۔
بھٹی سٹوڈیو میں موسیقار طافوخان کی موسیقی میں بننے والے ٹائٹل سانگ کی ریکارڈنگ گلوکارہ نصیبو لعل کی آواز میں کی گئی، گانے کی شاعری الطاف باجوہ نے لکھی، جبکہ صدابندی کی ریکارڈنگ خرم اویس نے کی ہے،فلم کے ہدایت کار وحیداعوان اور فلمساز سرفراز ڈوگر ہیں۔
گانے کی ریکارڈنگ کے بعد نصیبو لعل نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کی،گلوکارہ کا کہنا ہے انہیں خوشی ہے کہ دوبارہ سے پنجابی فلمیں بن رہی ہیں اور وہ گانے گا رہی ہیں، پنجابی فلموں کے نہ بننے کی وجہ سے وہ بھی گھر ہی بیٹھ گئی تھیں۔