ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی اوسی کی بھارتی کورونا ویرینٹ کے بارے بڑی پیشگوئی

این سی اوسی کی بھارتی کورونا ویرینٹ کے بارے بڑی پیشگوئی
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اسدعمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کل وزیراعظم کوکوروناسےمتعلق سفارشات پیش کریں گے،کوروناسےمتعلق مشترکہ پلیٹ فارم میں وفاق اورصوبےشراکت دارہیں،این سی اوسی پورےملک کوایک ہی نظرسےدیکھتی ہے،وباسرحدوں کونہیں دیکھتی،ملک کےہرحصےکومتاثرکرسکتی ہے،بھارتی ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ طریقے سے پابندیوں کی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی، بھارتی ویرینٹ انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، ایس او پیز پر عمل کرکے ہی مہلک وبا سے بچا جاسکتا ہے،کورونا کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اسدعمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کل وزیراعظم کوکوروناسےمتعلق سفارشات پیش کریں گے،کوروناسےمتعلق مشترکہ پلیٹ فارم میں وفاق اورصوبےشراکت دارہیں،وباسرحدوں کونہیں دیکھتی،ملک کےہرحصےکومتاثرکرسکتی ہے۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے جائیں، صوبوں کی مشاورت سے کل وزیراعظم کو سفارشات پیش کریں گے، کورونا سے متعلق مشترکہ پلیٹ فارم میں وفاق اور صوبے شراکت دار ہیں، کوشش ہوتی ہے پابندیوں سے لوگ کم سے کم متاثر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا صورتحال بھی سب کے سامنے ہے، بھارتی ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے، ملائیشیا، تھائی لینڈ سمیت مشرقی ایشیا میں کورونا وبا بڑھتی جا رہی ہے،این سی اوسی کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں، پورے ملک کوایک ہی نظرسےدیکھتی ہے۔

میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن سے خطرہ 10 گنا کم ہوجاتا ہے، ویکسین اور ایس او پیز پر عمل کرکے مہلک وائرس سے بچا جاسکتا ہے،دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں۔

دوسری جانب ملک میں گزشتہ روز 3 ماہ بعد 5ہزار سے زائد نئے کیسزسامنے آئے جبکہ 9 مئی کے بعد مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس 62 زندگیاں نگل گیا،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی 9 فیصد کے قریب پہنچ گئی،چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 5ہزار26 نئے کیس سامنے آئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer