ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامی غفلت یا کچھ اور۔۔سمارٹ لاک ڈاؤن کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

Lahore Lockdown
کیپشن: Smart Lockdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کےپیش نظر لاہور کے علاقہ گلشن راوی اے بلاک میں لگایا گیا سمارٹ لاک ڈاؤن برائے نام نکلا، نہ تو پولیس تعینات نہ کی جاسکی اور نہ ہی داخلی و خارجی راستوں کو بند کیا گیا۔

شہر میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے سینکڑوں مریض سامنے آرہے ہیں مگر شہری ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں۔  ہر نئے دن کے ساتھ کورونا کی چوتھی لہر کے مریضوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے. کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے شہر کے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، لیکن گلشن روای اے بلاک میں لگائے گئے سمارٹ لاک ڈاؤن نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

اہل علاقہ لاک ڈاؤن سے لاعلم نکلے ہیں جبکہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر نہ تو پولیس تعینات ہے اور نہ ہی عام عوام کی نقل وحرکت کو محدود کیا جا سکا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق دوسرے علاقوں سے بھی لوگ اپنے عزیز واقارب سے ملنے کے لیے گلشن راوی آرہے ہیں اور اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی سختی نظر نہیں آرہی ہے۔ 

واضح رہے ضلع انتظامیہ نے علامہ اقبال زون کی گلی نمبر162 ای تا 165 ای ایم ای سوسائٹی، عزیز بھٹی زون کے ہاؤس نمبر 418 تا 425 بلاک ایل جوہر ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔ کینٹ زون کی گلی نمبر 361 تا 417 سی بلاک، ہاؤس نمبر 6 تا 9 بی شالیمارروڈ کینٹ، ہاؤس نمبر40 تا 95 پی این ڈی کالونی، ہاؤس نمبر 300 تا 405 عمر بلاک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

سمن آباد زون میں ہاؤس نمبر 60 تا 65 بلاک ون وحدت کالونی، ہاؤس نمبر200 تا 250 اے بلاک گلشن راوی، ہاؤس نمبر100 تا 145 اے بلاک گلشن راوی اور شیخ زید رہائشی کالونی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے،گلبرگ زون میں ہاؤس نمبر140 تا 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن، شالیمار زون میں گلی نمبر 174 محلہ امن پارک کالج روڈ میں سمارٹ لاک ڈاؤن   لگایا گیا ہے۔مذکورہ علاقوں میں 59 کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ ان علاقوں کی آبادی 8 ہزار 374 ہے۔ڈی سی مدثر ریاض کہتے ہیں دیگر علاقوں کے مکین کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں تاکہ کورونا سے بچا جاسکے۔